20 دسمبر، 2007، 5:11 PM

مشترکہ فوجی مشقیں

ہندوستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

ہندوستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں

ہندوستان اور چین کے درمیان تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغازہوگيا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مشترکہ فوجی مشقیں 20 دسمبر سے 28 دسبمر تک چین کے چینگڈو علاقے میں ہورہی ہیں۔اس مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں ملکوں کے تقریباً دوسو فوجی اہلکار حصہ لے رہیں ہیں۔ اس کے لیے چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور ہندوستانی فوج کی بعض ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان سے 100 فوجی اہلکار اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کيے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے: "مشترکہ فوجی مشق دونوں ملکوں کی فوج کے باہمی اعتماد اور بھروسہ بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ مشق شدت پسندی کے لحاظ سے حساس علاقوں میں مدد کے لیے کی جا رہی ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشق کا مقصد علیحدگي پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا، ہندوستان اور چین کے درمیان اور امن کا ماحول پیدا کرنا اور دفاعی تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

 

News ID 608256

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha